اسلام آباد(ممتاز نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ وہ ہرایک سے الیکشن پربات کرنے کے لیے تیارہیںجوبھی بات کرناچاہتاہے تحریک انصاف کے درواز ےا س کے لیے کھلے ہیں لیکن بات صرف نئے انتخابات پرہوگی،
وہ جمعرات کواسلام آبادمیں سینئرصحافیوں سے بات چیت کررہے تھےمجھے اپنی نہیں ملک کی فکرہےجن لوگوں کے حوالےملک کیاگیاہےڈرہے کہ وہ پتانہیں اس کاکیاحال کریں گے،میں اپنی فوج کوکبھی کمزورنہیں دیکھ سکتا،آرمی چیف کی تقرری میراکبھی ایشونہیں رہا،سرحدوں پرڈیوٹی دینے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں،ملکی معیشت کی بہتری اورہربحران کاحل صرف اورصرف نئے انتخابات ہیں آج عوام جن مشکلات سے دورچارہیں میں ان کے آواز بلندکررہاہوں









