بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شرح سود میں اضافہ، مہنگائی بڑھے گی، بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا، شوکت ترین

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ شرح سود میں اضافہ تو ہونا ہی تھا، مہنگائی کی وجہ سے ڈسکاؤنٹ ریٹ پونے 14 نہیں رہ سکتا تھا، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے شرح سود کا بڑھنا ضروری تھا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے معروف ماہر معاشیات شوکت ترین نے کہا کہ یہ 14 سال میں شرح سود میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، آئندہ چند ماہ میں ڈسکاؤنٹ ریٹ اوپر جاتا دیکھیں گے، مہنگائی ابھی مزید بڑھے گی۔
انہوں نے کہا حکومت نے ساڑھے 11 فیصد مہنگائی کے تناسب سے بجٹ بنایا تھا، حکومت نے گیس اور بجلی کی قیمت بھی بڑھائی ہے۔
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی 47 فیصد اور گیس 45 فیصد مہنگی ہو گی، مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا، حکومت کو چاہیے کہ ریوینیو بڑھائے، پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں، ان کا اثر ہو گا۔