بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کا دفاع ادھار کے پیسوں سے چل رہا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(نیوزڈیسک )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت میں آنے کے بعد سیاست کے بجائے معیشت سنبھالنے اور اپنی آئینی مدت مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے تحریک انصاف سے سوال کیا ہے کہ اگر وہ پھلی پھولی معیشت چھوڑ کرگئی تھی تو وزارت خزانہ آخری سہ ماہی میں کیوں ایک روپیہ بھی جاری نہیں کر سکی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت ریڈزون سے نکل چکی ہے اور جلد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا دفاع بھی ادھار کے پیسوں سے چل رہا ہے، مضبوط معیشت ناگزیر ہے صرف ٹینکوں سے اپنا وجود برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔