بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کی فوج،ریاست کیخلاف ہرزہ سرائی ناقابل قبول،جاوید اقبال بٹ  

مدینہ منورہ (ممتاز نیوز) صدر مسلم لیگ( ن) مدینہ منورہ جاوید اقبال بٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی پنجاب، فوج اور ریاست کیخلاف ہرزہ سرائی ناقابل قبول ہے،کل تک فوج کے سربراہ کو قوم کا باپ کہتے انصافیوں کی زبان نہیں تھکتی تھی ،اب جب نیوٹرل ہوئے تودوبارہ دباؤ میں لاکران سے اقتدار یا این ار او مانگ رہے ہیں،اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر عدلیہ کی خاموشی بھی مشکوک ہے ۔اپنے ایک بیان میں جاوید اقبال بٹ نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں حکومت ہے،یہ لوگ تین جگہ حکومت کے مزے لوٹ رہی ہے اور ریاست کے خلاف ہرزہ سرائی بھی کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب ، فوج اور ریاست کیخلاف ہرزہ سرائی ناقابل قبول ہے، پی ٹی آئی نے اگر اپوزیشن کرنی ہے تو فوراً اپنی تینوں حکومتوں سے مستعفی ہو اور قومی اسمبلی میں قانونی اور آئینی ناکامی کے بعد اپنے استعفوں کی تصدیق، تنخواہیں اور مراعات واپس کریں ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے گہری سازش سے چودھری برادران میں اختلافات پیداکروائے ،قومی اسمبلی میں تماشہ ختم ہونے پر اب تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں دو کشتیوں میں سوار چودھری خاندان کو اقتدار کی لالچ دے کر پنجاب کو تباہ کرنے کا ٹاسک دیا ہے،جیسے اس سے پہلے ایک تیتر بیٹر والے کو ٹاسک دے کر آرمی چیف کے خلاف زہر اگلوایا گیاتھا۔جاوید اقبال بٹ نے کہاکہ کل تک فوج کے سربراہ کو قوم کا باپ کہتے ہوئے انصافیوں کی زبان نہیں تھکتی تھی جب نیوٹرل ہوئے تو اب ان سے دوبارہ دباؤ میں لاکر اقتدار یا این ار او مانگ رہے ہیں، تحریک انصاف انتخابات نہیں چاہتی اگروہ سنجیدہ ہوتی تو ایمانداری سے اسمبلیوں سے استفعے دیتے ۔انہوں نے کہاکہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر عدلیہ کی خاموشی بھی مشکوک ہے ، صمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو شکست فاش ہوگی۔