لندن(نیوز ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں آج 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
برطانوی خام تیل برینٹ 105 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 103 ڈالر کی سطح پر فروخت ہورہا ہے۔
عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں بھی 11 فیصد اضافہ ہوا ہے اور عالمی گیس کی قیمت 6 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح عبور کرگئی۔
دوران ٹریڈنگ گیس کی قیمت 6 ڈالر 20 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا








