بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں سے متعلق اہم پیشرفت

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کے لیے بولی کے عمل میں بڑی پیشرفت کر لی ہے۔ پی سی بی کے مطابق نئی فرنچائزز کی فروخت کے لیے موصول ہونے والی بولیوں کا تکنیکی جائزہ مکمل کر لیا گیا ہے۔
بورڈ کو دنیا بھر سے 12 بولیاں موصول ہوئیں، جن میں سے جانچ پڑتال کے بعد 10 بولی دہندگان کو اہل قرار دیا گیا ہے۔ یہ تمام اہل پارٹیاں اب نیلامی کے اگلے مرحلے میں شامل ہوں گی۔
پی سی بی کے مطابق دو نئی ٹیموں کی نیلامی 8 جنوری 2026 کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔ کامیاب بولی دہندگان راولپنڈی، حیدرآباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے اپنی ٹیم کا شہر منتخب کر سکیں گے۔
پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے اہل بولی دہندگان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور دلچسپی پی ایس ایل کی مقبولیت اور ترقی کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیگ کی توسیع ایک اہم سنگِ میل کی جانب بڑھ رہی ہے اور نیلامی سے متعلق مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔