بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روس نے یوکرین پر 500 ڈرونز اور 40 میزائلوں سے حملہ کیا، کیف میں توانائی کے نظام متاثر

یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے بتایا ہے کہ روس نے رات گئے یوکرین پر 500 ڈرونز اور 40 میزائلوں سے حملہ کیا، جس میں توانائی کے نظام اور شہری انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔
صدر زیلنسکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ روس کے یہ حملے اس بات کا اشارہ ہیں کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ نہیں۔
خبر ایجنسیوں کے مطابق 26 اور 27 دسمبر کی درمیانی شب روس نے یوکرین پر تقریباً 500 ڈرونز داغے، جن میں زیادہ تر Shahed ڈرونز شامل تھے، جبکہ 40 میزائل فائر کیے گئے، جن میں کنژال (Kinzhal) ایروبالسٹک میزائل بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔