وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ اس سال لاہور میں بسنت صرف تین دن کے لیے منائی جا سکے گی۔
انہوں نے بتایا کہ پتنگ اور ڈور صرف مخصوص پوائنٹس پر دستیاب ہوں گے اور ہر جگہ یہ نہیں ملے گی۔ ٹریفک اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں سے منصوبہ بندی کی گئی ہے تاکہ اس دوران عوامی نقل و حرکت منظم رہے۔
عظمیٰ بخاری نے شہریوں سے اپیل کی کہ بسنت کے دنوں میں کم سے کم موٹر سائیکل استعمال کریں۔ بعض علاقوں میں موٹر سائیکل کی آمد و رفت پر پابندی ہو سکتی ہے اور جو لوگ قواعد کی خلاف ورزی کریں گے، ان کے لیے سخت سزا ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ آئندہ سال پورے پنجاب میں بسنت کو فیسٹیول کی طرح منایا جائے، اور تعطیلات کے حوالے سے فیصلہ بھی جلد کیا جائے گا۔









