حکومت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے گڑھی خدا بخش پہنچ گیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری بیان کے مطابق، وفد کی قیادت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کر رہے ہیں، اور اس میں مشیر وزیرِاعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور دیگر اراکین قومی اسمبلی شامل ہیں۔
وفد وزیرِاعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر تقریب میں شریک ہوا اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم آج پاکستان کی عظیم بیٹی، سابق وزیرِاعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی یاد میں ایک ساتھ جمع ہوئے ہیں، جنہوں نے خواتین کے معاشرتی اور سیاسی کردار کو مضبوط بنانے میں نمایاں خدمات انجام دیں۔









