بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سکیورٹی گارڈز کی جانب سے صحافیوں پر تشدد، لاہور پریس کلب کی شدید مذمت

لاہور پریس کلب نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے سکیورٹی گارڈز کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ پریس کلب نے اس واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ فوری طور پر اپنے گارڈز کے خلاف کارروائی کریں۔
پریس کلب کے مطابق، سہیل آفریدی کے سکیورٹی گارڈز نے سینئر صحافیوں راؤ دلشاد، عدنان شیخ، الفت مغل، وقاص غوری سمیت دیگر صحافیوں کے ساتھ دھکے اور مارپیٹ کی۔ لاہور پریس کلب کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ افراد تہذیب سے عاری ہیں اور صحافیوں کے ساتھ اس طرح کے رویے ہرگز ناقابل قبول ہیں۔
لاہور پریس کلب نے واضح کیا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ نے اس معاملے میں کارروائی نہ کی تو وہ آئندہ سہیل آفریدی کی تمام تقریبات کا بائیکاٹ کریں گے۔ پریس کلب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے دور میں صحافیوں کے ساتھ تشدد، بدتمیزی اور بدتہذیبی ایک روایت بن چکی ہے، جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔