بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہین آفریدی دوبارہ گھٹنے کی انجری کا شکار

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ وہ بگ بیش لیگ میں برسین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے زخمی ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے شاہین کو گھٹنے میں تکلیف ہوئی، جس کے بعد انہیں میدان چھوڑنا پڑا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق انجری کی شدت کا حتمی اندازہ ایم آر آئی کے بعد ہی ہو سکے گا۔
اس انجری کے باعث امکان ہے کہ شاہین بگ بیش لیگ کے باقی میچز کھیلنے سے قاصر رہیں۔ ٹیم انتظامیہ اور شائقین کرکٹ دونوں کی نظریں اب طبی رپورٹس پر مرکوز ہیں۔