پاکستان کبڈی فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری شافع حسین نے عبیداللّٰہ راجپوت پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ لاہور میں فیڈریشن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں منظور کیا گیا۔
چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ عبیداللّٰہ راجپوت پابندی کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حق رکھتے ہیں اور ان کا کیس اب ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی کھلاڑی کو بغیر این او سی کے بیرون ملک کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
چیئرمین نے مزید بتایا کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن 2026 میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر 13 ایونٹس کا انعقاد کرے گی۔ علاوہ ازیں، خواتین کبڈی کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ایران سمیت دیگر مسلم ممالک کی ٹیموں کو انڈور کبڈی ٹورنامنٹ میں مدعو کیا جائے گا۔









