بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بگ بیش ٹی20 لیگ: برسبین ہیٹ نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو 7 رنز سے ہرادیا

بگ بیش ٹی20 لیگ میں شاہین شاہ آفریدی کی برسبین ہیٹ نے حسن علی کی قیادت میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے دی۔
برسبین میں کھیلے گئے میچ میں برسبین ہیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 179 رنز بنائے۔ میکس برائنٹ نے 63 رنز اور میٹ رنشا نے 33 رنز کی اننگز کھیلیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے صرف 4 رنز بنائے۔ برسبین کی بولنگ میں میتھیو شارٹ، حسن علی اور لیوک ووڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی ٹیم آخری اوور تک 172 رنز بنا سکی اور 7 رنز سے میچ ہار گئی۔ میتھیو شارٹ نے بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 63 رنز بنائے، جیرسس واڈیا نے 34 رنز اسکور کیے جبکہ حسن علی نے صرف ایک رن بنایا۔
ایڈیلیڈ کی بولنگ میں زیویئر بارٹلیٹ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، تھامس بالکن اور جیک ویلڈر متھ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3 اوورز میں 26 رنز دے کر کوئی وکٹ نہیں حاصل کی۔ میچ کے دوران شاہین آفریدی پاؤں میں تکلیف کے باعث میدان سے باہر ہو گئے اور بولنگ نہیں کر سکے۔