بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں مہنگائی کی شرح 33اعشاریہ 66 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے تحت ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں مزید ایک اعشاریہ 32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے تحت ملک میں آٹا، گھی، دالیں، چاول، دودھ، انڈے، آلو، چائے، گرم مصالحہ جات، پیٹرول اور ایل پی جی سمیت 30 بنیادی ضرورت کی اشیا مہنگی ہوئی ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پانچ اشیا سستی ہوئی ہیں جب کہ 16 اشیا کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔ جو اشیا سستی ہوئی ہیں ان میں ٹماٹر، پیاز، دال ماش اور کیلا شامل ہیں۔
جاری کردہ رپورٹ کے تحت ایک ہفتے میں پیٹرول چھ اعشاریہ چھتیس اور ڈیزل پانچ اعشاریہ صفر چھ فیصد مہنگا ہوا ہے جب کہ ایل پی جی کی قیمت میں بھی دو عشاریہ 33 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔