میکسیکو کے جنوب مغربی علاقے اوساکا میں ایک مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد جاں بحق اور 98 زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین اوساکا کے قصبے نزندا کے قریب ایک موڑ پار کرتے ہوئے پٹری سے اتر گئی۔
رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین میں 241 مسافر اور 9 عملے کے ارکان سوار تھے۔ زخمی ہونے والوں میں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور انہیں اسپتال منتقل کر کے فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
میکسیکو میں خوفناک ٹرین حادثہ، 13 ہلاک اور درجنوں زخمی








