بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بی جے پی رہنما کے متنازع بیان پر بھارت میں مسلم مخالف نفرت کی لہر بے نقاب

بھارت میں بی جے پی کے سینئر رہنما سوویندو ادھیکاری کے مسلمانوں کے حوالے سے بیان نے سیاسی اور سماجی حلقوں میں شدید ردِعمل پیدا کر دیا ہے۔
کولکتہ میں بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمیشن کے باہر اپنے خطاب کے دوران ادھیکاری نے ایسا بیان دیا جسے کئی حلقوں نے نفرت انگیز اور تشدد کو ہوا دینے والا قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح اسرائیل نے غزہ میں کارروائی کی، بھارت کو بھی اسی طرز پر اقدامات کرنے چاہئیں۔
اس بیان کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی نے سخت تنقید کی ہے۔ بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق، حکمراں جماعت کی مخالف ترنمول کانگریس نے اس تقریر کو “کھلی نفرت انگیزی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماعی تشدد اور نسل کشی کی ترغیب کے مترادف ہے۔ پارٹی رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے بیانات پر فوری قانونی کارروائی کی جائے۔