بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا میں 26 سال بعد تاریخی فتح دلوانے والے ڈوگ بریسویل کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیوزی لینڈ کے تجربہ کار آل راؤنڈر ڈوگ بریسویل نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں نیوزی لینڈ کی جانب سے 28 ٹیسٹ، 21 ون ڈے اور 20 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔
بریسویل نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 120 وکٹیں حاصل کیں اور 915 رنز اسکور کیے، جبکہ انہیں خاص طور پر اہم مواقع پر میچ وننگ کارکردگی کے لیے جانا جاتا ہے۔
ڈوگ بریسویل کو 2011 میں ہوبارٹ میں کھیلے گئے تاریخی ٹیسٹ میچ میں شاندار پرفارمنس کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جہاں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف صرف 60 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کیں اور نیوزی لینڈ کو 26 سال بعد آسٹریلیا میں سات رنز سے یادگار فتح دلائی۔
انہوں نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 206 میچز کھیلے اور ان چند کیوی آل راؤنڈرز میں شامل رہے جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 4 ہزار رنز اور 400 وکٹوں کا شاندار سنگ میل عبور کیا۔
ڈومیسٹک کرکٹ میں سینٹرل ڈسٹرکٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے 3,029 رنز اسکور کیے اور 258 وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت وہ ٹیم کی تاریخ کے کامیاب ترین آل راؤنڈرز میں شمار ہوتے ہیں۔