بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

بنگلہ دیش کی سابق خاتون وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ ان کے انتقال کی تصدیق پارٹی کی جانب سے کر دی گئی۔
خالدہ ضیا بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں اور ملک کی سیاست میں ایک اہم اور نمایاں شخصیت کے طور پر جانی جاتی تھیں۔ ان کی بیماری کی نوعیت جگر کے عارضے کی تھی اور وہ کافی عرصے سے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق، ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا۔
ان کے علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے رکن ڈاکٹر ضیاء الحق نے بتایا کہ خالدہ ضیا کو لائف سپورٹ پر رکھا گیا تھا اور باقاعدگی سے ڈائیلاسس کیا جا رہا تھا۔ جب بھی ڈائیلاسس روکا جاتا، ان کی حالت میں فوراً بگاڑ آ جاتا۔ ڈاکٹر ضیاء الحق کے مطابق ان کی زیادہ عمر اور پیچیدہ بیماریوں کے باعث ایک ساتھ تمام بیماریوں کا مؤثر علاج ممکن نہیں رہا، جس کی وجہ سے ان کی صحت مسلسل بگڑتی چلی گئی۔
خالدہ ضیا کے انتقال پر بنگلہ دیش کے سیاسی اور سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کا شمار بنگلہ دیش کی سیاست میں ایک اہم ترین شخصیت کے طور پر کیا جاتا ہے، اور ان کے جانے سے ملکی سیاست میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔