بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

معروف برطانوی باکسر انتھونی جوشوا حادثے میں زخمی، دو ٹیم ممبرز ہلاک

معروف برطانوی باکسر انتھونی جوشوا نائجیریا میں ایک کار حادثے کا شکار ہو گئے، جس میں ان کے دو قریبی ٹیم ممبرز ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن کی گاڑی نائجیریا کی ریاست اوگون میں راستے میں کھڑے ٹرک سے ٹکرائی۔ خوش قسمتی سے جوشوا کو معمولی زخم آئے، تاہم اس افسوسناک حادثے میں ان کے دو قریبی دوست جان کی بازی ہار گئے۔
انتھونی جوشوا کو احتیاطی طور پر اسپتال منتقل کر کے طبی معائنہ کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔ اوگون اسٹیٹ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
نائجیریا کی فیڈرل روڈ سیفٹی کور کے ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ گاڑی تیز رفتاری میں اوورٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو گئی اور سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
نائجیریا کے صدر بولا احمد ٹینوبو نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جوشوا اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی اور اسے ایک دلخراش واقعہ قرار دیا۔