بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خالدہ ضیاء کے انتقال کے سوگ میں بی پی ایل کے میچز ملتوی

بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے انتقال کے باعث بی پی ایل کے آج کے میچز ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اس سلسلے میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملتوی شدہ میچز کا نیا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ خالدہ ضیاء بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں اور طویل عرصے سے کئی بیماریوں کا شکار تھیں۔ ان کا انتقال دارالحکومت ڈھاکا کے اسپتال میں مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے ہوا۔
خالدہ ضیاء، بنگلادیش کے سابق صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ بھی تھیں اور 80 برس کی عمر میں وفات پا گئیں۔ بنگلادیش نیشنل پارٹی سمیت ملک کے سیاسی اور سماجی حلقوں میں ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔