بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسٹبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات خراب کیوں ہوئے ؟ سینئر صحافی جاوید چوہدری کے سوال پر عمران خان نے سب بتا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی جاوید چوہدری نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی جاری کر دی ہے جس میں انہوں نے عدم اعتماد سمیت مختلف امور پر ہونے والی گفتگو سے متعلق کیئے گئے دلچسپ انکشافات سے پردہ اٹھا دیاہے ۔

سینئر صحافی جاوید چوہدری نے بتایا کہ میں نے عمران خان سے پوچھا کہ آپ کے اسٹبلشمنٹ کے ساتھ اچھے تعلقات تھے یہ خراب کیسے ہوئے ،عمران خان نے کہا کہ سب سے پہلے افغانستان کی وجہ سے یہ مسئلہ بنا ، جب اشرف غنی کی حکومت ختم ہوئی اور طالبان حکومت بننے لگی تو اس وقت اسٹبلشمنٹ سے تعلقات خراب ہونا شروع ہو گئے ، میرے خیال میں اگر ہم سے کوئی غلطی ہو گئی ، کوئی ایسی مداخلت کر دی جس سے بین الاقوامی مسئلہ ہو گیا یا پھر وہاں پر خانہ جنگی ہو گئی تو ہمیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے اور شائد پاکستان پر پابندیاں بھی لگ جائیں ، لیکن دوسری طرف ایسی بات نہیں تھی اور بار بار کہا جارہاہے کہ ہم افغانستان اکیلا نہیں چھوڑ سکتے ہمیں اس کے اندر اپنی بنیادیں مضبوط رکھنی چاہئیں، انہوں نے تسلیم کیا کہ جنرل فیض حمید کی وجہ سے بھی اختلاف بنا ، آرمی میں شائد یہ احساس پیدا ہوا کہ شائد میں جنرل فیض کو اگلا آرمی چیف بنانا چاہتاہوں ،جبکہ یہ بات 100 فیصد غلط تھی، میرے دماغ میں ایسا کوئی خیال نہیں تھا اور نہ ہی میں ایسا کرنا چاہتا تھا ، میں ڈیڑھ سال قبل یہ فیصلہ کیسے کر سکتا تھا ، تو یہ محض افواہ تھی ، انہوں نے تسلیم کیا کہ شائد میرے دوستوں نے اس میں بہت ڈرٹی کردار ادا کیا جس کی وجہ سے یہ مسئلہ ہوا۔