بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر ٹرمپ: پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کی خبر سن کر بہت برا لگا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کی خبر سن کر انہیں بہت برا لگا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ یوکرینی حملے کی خبر نے انہیں غصے میں ڈال دیا، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیوٹن کے ساتھ ان کی بات چیت اچھی رہی ہے، لیکن یوکرین میں امن کے لیے اب بھی کئی پیچیدہ مسائل موجود ہیں۔
قبل ازیں، روس نے الزام عائد کیا تھا کہ یوکرین نے نووگورود ریجن میں پیوٹن کی سرکاری رہائش گاہ کو نشانہ بنایا۔ روسی حکام نے بتایا کہ حملے کے وقت صدر پیوٹن وہاں موجود نہیں تھے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے دعویٰ کیا کہ یوکرین نے 28 اور 29 دسمبر کے درمیان 91 لانگ رینج ڈرونز کے ذریعے پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔