اسلام آباد(ممتاز نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز 11 جولائی سے 15 جولائی تک پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ اور اجتماعات سے خطاب کریں گی، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مریم نواز کے اجتماعات سے خطاب کا شیڈول جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے 11 جولائی سے 15 جولائی تک پنجاب کے مختلف اضلاع کے دوروں اور اجتماعات سے خطاب کا پروگرام جاری کر دیا۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز 11 جولائی کو ساہیوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز 12 جولائی کو جھنگ، 13 جولائی کو لیہ، 14 جولائی کو خوشاب اور راولپنڈی میں جلسوں سے خطاب کریں گی جبکہ 15 جولائی کو لاہور اور ملتان کا دورہ اور اجتماعات سے خطاب کریں گی۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 8, 2022









