بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یمن نے یو اے ای کے ساتھ دفاعی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان، فوجیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم

یمن کی صدارتی کونسل (پی ایل سی) کے سربراہ رشاد العلیمی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ موجود مشترکہ دفاعی معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق رشاد العلیمی نے کہا کہ یمن میں موجود یو اے ای کی تمام فوجی فورسز کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنا ہوگا۔ ساتھ ہی انہوں نے یمن کی تمام بندرگاہوں اور زمینی و بحری راستوں پر 72 گھنٹوں کے لیے مکمل فضائی، زمینی اور بحری ناکہ بندی نافذ کرنے کا بھی حکم دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ احکامات ایسے وقت میں جاری کیے گئے ہیں جب سعودی قیادت والے فوجی اتحاد نے یمن میں محدود فضائی کارروائی کی، جس میں مکلا بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔ سعودی اتحاد کے مطابق یہ کارروائی یو اے ای کی حمایت یافتہ جنوبی علیحدگی پسند تنظیم، سدرن ٹرانزیشنل کونسل (STC) کو فراہم کی جانے والی غیر ملکی فوجی معاونت کے خلاف کی گئی۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ یو اے ای کی جانب سے اٹھائے گئے یہ اقدامات انتہائی خطرناک ہیں اور خطے کے استحکام کے لیے شدید خدشات پیدا کر سکتے ہیں۔