بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہین شاہ بگ بیش لیگ میں انجری کے بعد وطن واپس، پی سی بی کا ری ہیب پروگرام

بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، شاہین کو گھٹنے کی چوٹ لگی ہے، جس کی تصدیق برسبین ہیٹ نے بھی کر دی ہے۔ ٹیم نے ایڈیلیڈ سے واپسی پر ان کا دوبارہ معائنہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تاہم، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اسٹار پیسر کی فٹنس کے حوالے سے کسی قسم کا خطرہ مول لینے کو تیار نہیں ہے۔ اس لیے امکان ہے کہ شاہین بدھ کو وطن واپس پہنچ جائیں۔
پی سی بی نے شاہین کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب پروگرام ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ جلد مکمل فٹنس حاصل کر سکیں اور عالمی مقابلوں کے لیے تیار ہو جائیں۔