اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان کسٹم میں بڑے پیمانے پر تقرری وتبادلے کردیئے گئے ۔ڈی جی ڈائریکٹریٹ جنرل انٹیلیجنس/انویسٹیگیشن عبدلرشید شیخ کو ڈی جی (آئی پی آر) انفورسمنٹ اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔
چیف کلکٹر کسٹم اپریزمنٹ سینٹرل لاہور فیض احمد کو ڈی جی انٹیلی جینس/انویسٹیگیشن اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔ڈی جی ڈائریکٹریٹ جنرل (ائی پی ار) انفورسمنٹ لاہور رباب سکندر کو چیف کلکٹر کسٹم اپریزمنٹ سینٹرل لاہور تعینات کردیا گیا









