بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

2025 میں اسرائیل کے فوجی حملوں کا ریکارڈ، اسلامی ممالک میں ہزاروں افراد جاں بحق

امریکا کے ڈیٹا مانیٹرنگ ادارے ایکلِڈ (ACLED) کی تازہ رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں اسرائیل نے دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ بیرونِ ملک فوجی کارروائیاں کیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری سے 5 دسمبر 2025 تک اسرائیل نے کم از کم 10,631 فوجی حملے کیے، جو کسی بھی ریاست کی ایک سال میں سب سے زیادہ کارروائیوں کا ریکارڈ ہے۔ یہ حملے فلسطین، ایران، لبنان، شام، یمن اور قطر تک پھیلے ہوئے تھے۔
ایکلِڈ کے مطابق سب سے زیادہ کارروائیاں غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ہوئیں، جہاں مجموعی طور پر 8,332 حملے ریکارڈ کیے گئے۔ غزہ میں 7,024 جبکہ مغربی کنارے میں 1,308 حملے ہوئے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2025 میں غزہ میں 70,000 سے زائد فلسطینی شہید اور کم از کم 62,000 زخمی ہوئے۔
لبنان میں اسرائیل کی جانب سے 1,653 حملے کیے گئے، جو اوسطاً روزانہ پانچ حملوں کے برابر ہیں۔ جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان، وادی بقاع اور بیروت کے مضافاتی علاقوں میں اسرائیلی حملے جاری رہے، جس سے مقامی آبادی شدید متاثر ہوئی۔