بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیفا ورلڈ کپ 2026: ٹکٹوں کی غیر معمولی مقبولیت نے ریکارڈ توڑ دیے

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹوں کے لیے جاری رینڈم سلیکشن ڈرا کے نصف مرحلے تک پہنچتے ہی شائقین کی دلچسپی نے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔
اب تک دنیا کے 200 سے زائد ممالک سے 150 ملین سے زائد ٹکٹوں کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جو دستیاب ٹکٹوں کی تعداد سے 30 گنا زیادہ ہیں۔ یہ طلب تاریخ کے تمام ورلڈ کپ مقابلوں میں شریک شائقین کی مجموعی تعداد سے بھی کہیں زیادہ ہے۔
فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے کہا کہ ورلڈ کپ 2026 دنیا کا سب سے بڑا اور جامع فٹبال ایونٹ ہوگا، جو عالمی اتحاد اور کھیل سے محبت کا شاندار مظہر ثابت ہوگا۔
یہ میگا ایونٹ 11 جون سے 19 جولائی 2026 تک کینیڈا، میکسیکو اور امریکا کے 16 میزبان شہروں میں کھیلا جائے گا، جس میں 48 ٹیمیں 104 میچز میں حصہ لیں گی۔
ٹکٹوں کے لیے موجودہ مرحلہ 13 جنوری 2026 تک کھلا رہے گا، اور درخواست دینے کے وقت سے کامیابی کے امکانات متاثر نہیں ہوں گے۔ فیفا نے شائقین کے لیے 60 امریکی ڈالر کی سپورٹر انٹری ٹکٹ کی سہولت بھی متعارف کرائی ہے۔
ناکام درخواست دہندگان کو آئندہ مراحل میں دوبارہ موقع دیا جائے گا، جبکہ پریمیم اور سفری پیکجز بھی دستیاب ہیں، تاکہ ہر شائق اپنی پسند کے مطابق ایونٹ کا لطف اٹھا سکے۔