بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: آسٹریلیا کا اسپنرز پر زیادہ انحصار کرنے کا فیصلہ

آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے حکمتِ عملی میں نمایاں تبدیلی کرتے ہوئے اسپنرز پر زیادہ انحصار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اعلان کردہ اسپن ہیوی اسکواڈ میں کئی نئے اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، جو ٹیم کی مستقبل کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
اپنی جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہور مچل اوون کو اس بار اسکواڈ میں جگہ نہیں مل سکی، جس کی وجہ کیمرون گرین کی ٹیم میں واپسی بتائی جا رہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مچل اسٹارک اور اسپینسر جانسن کی عدم موجودگی کے باوجود اسکواڈ میں کوئی لیفٹ آرم فاسٹ بولر شامل نہیں کیا گیا۔
کافی عرصے سے ٹیم سے باہر رہنے والے کوپر کونولی کو دوبارہ موقع دیا گیا ہے، حالانکہ وہ گزشتہ 12 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ ان کے ساتھ میتھیو شورٹ، میتھیو کوہنیمن اور زیویئر بارٹلیٹ بھی ورلڈکپ میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔
آسٹریلوی اسکواڈ برائے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026:
مچل مارش (کپتان)، زیویئر بارٹلیٹ، کوپر کونولی، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، کیمرون گرین، نیتھن ایلس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، میتھیو کوہنیمن، گلین میکسویل، میتھیو شورٹ، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زیمپا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔