پاکستان کی انڈر 15 اسکواش ٹیم نے ایک بار پھر عالمی سطح پر ملک کا پرچم بلند کیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد سہیل عدنان نے فائنل مقابلے میں چین کے یوان شی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ سہیل عدنان نے سیٹس 7-11، 9-11، اور 7-11 سے اپنے حریف کو ہرایا۔
محمد سہیل عدنان پہلے بھی جنوبی کوریا میں منعقدہ 32ویں ایشین انڈر 13 جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے بھارت کے ابھاد سنگھ کو بھی شکست دی تھی، کوارٹر فائنل میں 3-11، 9-11، 4-11 سے اپنی برتری قائم رکھی۔
یہ کامیابیاں نوجوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے مثبت نتائج کا روشن ثبوت ہیں، جس سے پاکستان کے اسکواش کے مستقبل کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔









