بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سوئٹزرلینڈ میں نیو ائیر نائٹ پر دھماکہ، 10 ہلاکتیں اور متعدد زخمی

سوئٹزرلینڈ کے مشہور سیاحتی مقام کرانس مونٹانا میں واقع ایک لگژری ریزورٹ کے بار میں نیو ائیر نائٹ کے دوران زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے وقت بار میں جشن منانے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، جس سے صورتحال انتہائی ہولناک ہو گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سوئس پولیس حکام نے ابتدائی بیان میں دھماکے کی وجوہات کی تصدیق نہیں کی، تاہم انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ دھماکہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب، تقریباً ایک بج کر 30 منٹ پر ہوا۔
یہ واقعہ کرانس مونٹانا کے سیاحتی علاقے کے لیے ایک سنجیدہ سانحہ ہے، جہاں ہر سال دنیا بھر سے سیاح نئے سال کا استقبال کرنے آتے ہیں۔ حکام نے عوام اور سیاحوں سے کہا ہے کہ وہ محفوظ رہیں اور متعلقہ اطلاعات کے لیے پولیس کے بیانات پر نظر رکھیں۔