اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک کے 50 فیصد غریب افراد کو سستی گیس و بجلی فراہم کرنے کی تجویز ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان ملک میں اقلیتوں کو بھی پروٹیکشن دیتا ہے، ملک میں ہر مسلک کو ازادی ہے، ملک بیٹھ کر مذہبی ہم آہنگی کی فضا پید اکی جا سکتی ہے۔مصد ق ملک نے کہا کہ آئین پاکستان ہمیں فکری آزادی دیتا ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہے، تمام مکاتب فکر کو آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب طبقے کو بچانا حکومت کی پالیسی ہے، عوام کوریلیف دینےکے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ملک کے 50 فیصد غریب افراد کو سستی گیس و بجلی فراہم کرنے کی تجویز








