بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹکٹ خرید کر بھی سیٹیں نہیں مل رہیں،گولڑہ ریلوے اسٹیشن پر مسافرسراپا احتجاج

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)عید اپنوں کے ساتھ منانے والے پریشان ہیں ، گولڑہ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی ٹکٹ نہ ملنے پر مسافروں نے احتجاج کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹرین کو ٹریک پر روک دیاگیا،مسافر ٹرین کے اوپر چڑھ گئے،ٹرین راولپنڈی سے ملتان جارہی تھی،ایک گھنٹے تک رکی رہی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹکٹ لینے کے باوجود ٹرین میں سیٹیں نہیں ملیں۔ریلوے پولیس نےمسافروں کو ٹرین سے اتارا اور ٹریک سے ہٹایا۔ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ‏مسافروں کو ٹکٹس کے پیسے واپس کردیئے گئے،احتجاج ختم کرنے پر ٹرین کو روانہ کیا گیا۔