بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں سیلز ریکارڈ میں خردبرد، ریونیو اتھارٹی نے کارروائیاں شروع کر دیں

پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) کی ٹیموں نے رات دیر تک صوبے بھر میں متحرک رہ کر سیلز ریکارڈ کی چھان بین کی، جس کے دوران کئی فوڈ چینز اور دیگر کاروباری مقامات پر خردبرد کے شواہد سامنے آئے۔
ترجمان PRA کے مطابق 9 ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کے سیلز ریکارڈ ضبط کر لیے گئے، جبکہ سیلز ریکارڈ چھپانے یا ٹیموں کی کارروائی میں مزاحمت کرنے والے کاروباری اداروں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔ مزید یہ کہ نوٹسز کے باوجود سرکاری خزانے میں ٹیکس جمع نہ کروانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔
ترجمان نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت ان کے ادا کردہ ٹیکسز کو بروقت اور شفاف انداز میں استعمال کر رہی ہے اور ادارہ اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ تمام کاروباری ادارے اپنی ٹیکس ذمہ داری پوری کریں۔
عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ بل کی ادائیگی کے بعد ای-بل ضرور حاصل کریں تاکہ ٹیکس کی شفاف ادائیگی کا ثبوت موجود رہے۔