پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
ٹرانسپورٹرز نے سیکرٹری آر ٹی اے لاہور کے ساتھ ملاقات کے بعد فیصلہ کیا کہ کرایوں میں 3 فیصد کمی کی جائے۔ اس کے بعد فوری طور پر تمام بس کمپنیوں نے نئے کرایہ نامے عوام کے لیے آویزاں کر دیے ہیں۔
نئے کرایوں کے مطابق:
کراچی کا کرایہ 5,150 روپے سے کم کر کے 4,950 روپے کر دیا گیا۔
حیدرآباد کا کرایہ 4,800 روپے سے کم کر کے 4,600 روپے ہو گیا۔
ملتان میں کرایہ 1,500 روپے سے 1,450 روپے ہو گیا۔
میانوالی کا کرایہ 1,800 روپے سے کم کر کے 1,750 روپے مقرر کیا گیا۔
مری کا کرایہ 2,370 روپے سے کم کر کے 2,300 روپے کر دیا گیا۔
سرگودھا میں کرایہ 1,160 روپے سے 1,130 روپے کر دیا گیا۔
ٹرانسپورٹ حکام نے کہا کہ یہ اقدام مسافروں کے بوجھ کو کم کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے۔









