سوئٹرلینڈ:(ویب ڈیسک) جنوب مغربی سوئٹرلینڈ کے علاقے والیس میں واقع مشہور سکی ریزورٹ کرانز-مونٹانا کی ایک بار میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور تقریباً 100 زخمی ہو گئے ہیں۔
اٹلی کی وزارت خارجہ نے سوئس پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں مختلف ممالک کے سیاح شامل ہیں، جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ زخمیوں میں متعدد افراد شدید جھلس چکے ہیں۔
ریسکیو کارروائیوں میں 10 ہیلی کاپٹرز، 40 ایمبولینسز اور تقریباً 150 ریسکیو کارکنان حصہ لے رہے ہیں، جبکہ یہ آپریشن آئندہ چند روز تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ متاثرہ افراد کو فوری طور پر والیس ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا، اور شدید زخمیوں کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردی کا نتیجہ نہیں تھا، تاہم آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔









