بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہزاد سلیم کاطیبہ گل کو 10کروڑ ہرجانے کا نوٹس ،ترجمان نیب کاردعمل بھی آگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے اپنے خلاف الزامات پر طیبہ گل کو 10کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے کہا ہے کہ طیبہ فاروق گل کے خلاف شکایات نیب لاہور کو موصول ہوئیں تھیں۔میری کال ریکارڈ کر کے میری آڈیو کو غلط استعمال کیا گیا، طیبہ گل کے معاملے میں جو بھی کارروائی کی وہ قانون کے مطابق تھی ۔شہزاد سلیم نے کہا کہ طیبہ گل ایک میں مدعی اور ایک کیس میں ملزم رہی ہیں ۔ادھرترجمان نیب نوازش علی نے بھی طیبہ فاروق گل کے الزامات کی تردید کی ۔انہوں نے کہاکہ طیبہ گل میرے متعلق غلط بیانی کی ،ان سے میری کبھی ملاقات نہیں ۔