بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غیر قانونی اسلحہ اور فائرنگ کیس: لیاقت محسود کی ضمانت میں 17 جنوری تک توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت نے رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور فائرنگ کے کیس میں چیئرمین ڈمپر ایسوسی ایشن لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں 17 جنوری تک توسیع کر دی۔
پولیس کے مطابق، لیاقت محسود کے خلاف عبدالقادر میمن کی مدعیت میں گارڈن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یہ واقعہ گزشتہ سال 3 اور 4 نومبر کی درمیانی شب نشتر روڈ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا۔
اس حادثے کے بعد، مقامی افراد نے شدید احتجاج کیا تھا، اور اس دوران لیاقت محسود اپنے مسلح ساتھیوں کے ساتھ موقع پر پہنچے، جہاں مظاہرین سے ان کی تکرار ہوئی اور اس دوران فائرنگ بھی کی گئی۔