بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا امریکی صدر کے پیغام پر ردعمل

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کو “غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو یہ سمجھنا چاہیے کہ عوامی املاک پر مجرمانہ حملے برداشت نہیں کیے جا سکتے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران کی عوام ہمیشہ کی طرح داخلی امور میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو مسترد کریں گے۔ “ہماری مسلح افواج پوری طرح الرٹ ہیں اور ایرانی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کا جواب دینا جانتی ہیں۔”
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران میں زرِمبادلہ کی شرح میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے عوام احتجاج کر رہے ہیں، اور یہ ان کا جائز حق ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بعض احتجاجوں میں تشدد کے واقعات ہوئے ہیں، جن میں پولیس اسٹیشنوں اور پولیس اہلکاروں پر حملے بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر ایران میں مظاہرین کے خلاف مزید تشدد ہوا تو امریکا مداخلت کے لیے تیار ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ “امریکا پُرامن مظاہرین کو بچانے کے لیے ایران میں مداخلت کر سکتا ہے۔”
ایران نے اس بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی مداخلت خطے میں مزید افراتفری کا سبب بنے گی۔