بی بی پاک دامن سید تحسین گیلانی کی قیادت میں پولیس نے شیرا کوٹ کے علاقے میں کارروائی کے دوران ایک جھپٹا مار گینگ کی دو خواتین ملزمان کو گرفتار کیا۔ یہ خواتین سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ٹریس کی گئیں، جہاں انہیں بالیاں نوچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق، خواتین ملزمان سے چوری شدہ بالیاں اور ایک موبائل فون بھی برآمد کیا گیا، جو دربار سے چوری کیا گیا تھا۔ گرفتار خواتین کے قبضے سے تقریباً 2 لاکھ روپے مالیت کا چوری شدہ سامان برآمد ہوا ہے۔ مزید یہ کہ خواتین ملزمان شبانہ اور ممتاز کا سابقہ چوری کے مقدمات میں ریکارڈ بھی موجود ہے۔
ایس پی سِول لائنز، چوہدری اثر علی نے کہا کہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور اس نوعیت کے جرائم کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ اس وقت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
بالیاں نوچنے والی دو خواتین کا جھپٹا مار گینگ گرفتار








