بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام پر بار میں دھماکا، 40 افراد ہلاک

سوئٹزرلینڈ کے لگژری ریزورٹ میں ایک بار میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ کرانس مونٹانا کے مشہور اسکی ریزورٹ میں پیش آیا، جہاں دھماکے کے فوراً بعد بار میں آگ بھڑک اٹھی۔ سوئس پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، تاہم ابتدائی طور پر ہلاکتوں اور زخمیوں کی درست تعداد اور دھماکے کی وجوہات کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
بعد ازاں اطالوی وزارت خارجہ نے بتایا کہ سوئس حکام کے مطابق تقریباً 40 افراد ہلاک ہوئے جبکہ تقریباً 100 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں کچھ غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔
سوئس حکام نے واضح کیا ہے کہ واقعے کو کسی حملے کے طور پر نہیں دیکھا جا رہا۔ پولیس کے مطابق دھماکا بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً ایک بج کر 30 منٹ پر ہوا، جب نیو ائیر منانے کے لیے بار میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ دھماکے کے بعد ریزورٹ میں ایمرجنسی سروسز فوری طور پر پہنچی اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔