بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غیر قانونی مائننگ اسکینڈل: ٹھیکیدار زرگل عدالت میں پیش

غیر قانونی مائننگ اسکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار زرگل خان کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
سماعت کے دوران نیب کے سینئر پراسیکوٹر حبیب اللہ بیگ اور تفتیشی افسر ایس پی عنایت اللہ بھی موجود تھے۔ احتساب جج حامد مغل نے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔
نیب پراسیکوٹر نے بتایا کہ زرگل خان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر کاکول کے گزارہ جنگلات میں غیر قانونی مائننگ کی اور اس اسکینڈل میں مرکزی کردار ادا کیا۔ 2010 سے جولائی 2025 تک ملزم نے تقریباً 1,41,869 میٹرک ٹن فاسفیٹ نکالا، جس سے قومی خزانے کو 643.7 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔
تحقیقات کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ زرگل خان منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہے۔ اس کے نام ایبٹ آباد میں آٹھ پلاٹس اور تین قیمتی گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔ نیب ملزم کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کارروائی کر رہا ہے۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے، جس پر عدالت نے اسے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔