بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فوادچودھری کا احسن اقبال کو برقع پہن کر عوام میں جانے کا مشورہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کو برقع پہن کر عوام میں جانے کا مشورہ دے دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں احسن اقبال برگر کی دکان میں کھڑے ہیں اور وہیں ایک حکومت مخالف فیملی نے انہیں دیکھ کر ”چور چور“ کے نعرے لگا دیے۔
اس پر وفاقی وزیر نے ردعمل دیا کہ آج ایک فیملی سے مڈبھیڑ ہوئی جو بظاہر خود کو ایلیٹ سمجھتی ہے مگر مکالمہ کے بجائے جاہلوں کی طرح نعرہ بازی شروع کر دی۔
فواد چوہدری نے ان کے بیان پر کہا کہ جناب ویڈیو میں تو صرف آپ کی بے عزتی نظر آئی ہے، آپ جھوٹ بولنا بند کریں اور لوگوں میں برقع پہن کر جایا کریں۔