وینزویلا کے صدر کی گرفتاری کے لیے امریکا نے 50 ملین ڈالر کا انعام مقرر کیا تھا۔ امریکی اٹارنی جنرل نے 7 اگست 2025 کو اس انعام کا اعلان کیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں وینزویلا پر امریکی حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ امریکا نے وینزویلا اور اس کے صدر پر بڑے پیمانے پر کارروائی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کیا گیا، اور یہ کارروائی انتہائی منصوبہ بندی کے تحت انجام دی گئی۔
دوسری جانب، وینزویلا کی نائب صدر نے کہا ہے کہ حکومت کو ابھی تک صدر اور ان کی اہلیہ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملی اور انہوں نے امریکا سے دونوں کے زندہ ہونے کا واضح ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وینزویلا کے صدر کی گرفتاری پر 50 ملین ڈالر انعام








