بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سالِ نو کا پہلا سپر مون آسمان پر جلوہ گر

سالِ نو کے پہلے سپر مون کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں چاند غیر معمولی طور پر بڑا اور روشن دکھائی دے گا۔ فلکیات میں اسے روایتی طور پر وولف مون کہا جاتا ہے۔
یہی سپر مون گزشتہ اکتوبر 2025 میں شروع ہونے والے سلسلے کا آخری حصہ بھی ہے اور ساتھ ہی سال 2026 کا پہلا سپر مون بھی ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق یہ سال کے اہم فلکیاتی مظاہر میں سے ایک ہے، کیونکہ اسی دوران کوآڈرینٹڈ شہابی بارش اپنی انتہا پر ہوتی ہے، جس سے سپر مون کی فلکیاتی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
پاکستان میں یہ سپر مون آج شام 5 بجکر 51 منٹ پر طلوع ہوا، اور اس وقت چاند کی روشنی 99.8 فیصد ہوگی۔ اسے 3 اور 4 جنوری کی رات کو بہترین انداز میں دیکھا جا سکے گا۔ زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ تقریباً 362,312 کلومیٹر ہوگا، اور سپر مون عام چاند کے مقابلے میں تقریباً 6 سے 7 فیصد بڑا اور تقریباً 10 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔
ماہرین کے مطابق سپر مون عموماً تین سے چار مسلسل واقعات کی شکل میں نظر آتے ہیں، اور موجودہ سپر مون کا سلسلہ 3 جنوری کے سپر مون کے ساتھ اختتام پذیر ہو رہا ہے۔ اگلا سپر مون نومبر 2026 میں شروع ہوگا، جو سال 2026 کا دوسرا سپر مون ہوگا، اور اس کے بعد اس سال کوئی اور سپر مون نہیں ہوگا۔