بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لسبیلہ کے علاقے وندر میں ٹریفک حادثہ، 5 مسافر جاں بحق

لسبیلہ(نیوزڈیسک) بلوچستان میں لسبیلہ کے علاقے وندر میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 5 مسافرجاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔حادثہ دو مسافر گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے کراچی منتقل کیا جارہا ہے، ایک مسافرگاڑی کوئٹہ سے کراچی اور دوسری کراچی سے خضدار جارہی تھی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وندر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کو فوری طور پر امدادی سرگرمیوں کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے قومی شاہراہوں پر بڑھتے ہوئے حادثات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔