بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد کو شنگھائی کی طرز پر ترقی دیناچاہتے ہیں،محسن نقوی


Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20

اسلام آباد کو شنگھائی کی طرز پر ترقی دیناچاہتے ہیں،محسن نقوی

شنگھائی:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے شنگھائی کے شہری منصوبہ بندی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ شنگھائی اربن پلاننگ کی ہیڈ نے وزیر داخلہ کا پُرتپاک استقبال کیا اور انہیں شہر کی ماسٹر پلاننگ، ڈویلپمنٹ اور سہولتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کو شنگھائی کے ترقیاتی نظام، شہری سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی پلاننگ کے بارے میں وڈیوز اور ماڈلز کے ذریعے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے شنگھائی میں جدید سہولتوں سے آراستہ سٹیڈیم کا ماڈل بھی دیکھا اور شہر کے مربوط اور فول پروف نظام کی تعریف کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ شنگھائی شہر تیز ترین ترقی میں اپنی مثال آپ ہے اور اس کی ترقی ہر شہر کے لیے قابل تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو بھی شنگھائی کی طرز پر ڈویلپ کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیر داخلہ نے وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی بھی موجود تھے۔