اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کی نیلامی کیلئے بولی کے دوران پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کا عمل جاری ہے، آٹھویں فرنچائز کے لیے ریکارڈ 181 کروڑ روپے کی پیش کش کی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل میں دو نئی فرنچائز شامل کرنے کے لیے آج بولی کا عمل اسلام آباد جناح کنونشن میں جاری ہے جس میں دس گروپس شرکت کررہے تھے تاہم علی ترین گروپ نیلامی سے عین وقت پر دست بردار ہوگیا بعدازاں 9 گروپس نیلامی میں شریک ہیں۔
ساتویں فرنچائز کی نیلامی کے لیے اولین رقم ایک ارب 10 کروڑ روپے رکھی گئی، آئی ٹو سی گروپ کی جانب سے ایک ارب 55 کروڑ روپے کی بولی دی گئی، پرزم گروپ نے پانچ منٹ کے وقفے کے بعد مزید بولی بڑھانے سے معذرت کر لی۔
ایف کے ایس نے بولی میں 13 کروڑ کا اضافہ کیا جس پر بولی 1ارب 68کروڑ تک پہنچ گئی۔ آئی ٹو سی نے نئی پی ایس ایل ٹیم کے لیے 1ارب 70کروڑ کی بولی لگا دی تاہم ایف کے ایس گروپ نے 1 ارب75 کروڑ کی بولی لگاکر ساتویں فرنچائز کی نیلامی جیت لی اور اس فرنچائز کا نام حیدرآباد رکھنے کا اعلان کیا۔
پی ایس ایل کی آٹھویں تیم کے لیے 170 کروڑ بیس پرائزرکھی گئی، آئی ٹو سی گروپ نے 172 کروڑ روپے کی آفر کی، جس کے جواب میں ایم نیکسٹ گروپ نے 173 کروڑ روپے کی پیش کش کردی تاہم آئی ٹو سی نے اس کے بعد وقفہ لیا۔ایم نیکسٹ نے وقفے کے بعد 176 کروڑ کی بولی لگا دی، اوزیڈ ڈیولپرز نے 178 کروڑ کی پیش کش کردی۔
آئی ٹو سی نے 180 کروڑ روپے کی بولی لگادی جبکہ اوزیڈ ڈیولپرز نے وقفہ لے لیا اور واپسی پر 185 کروڑ روپے میں فروخت کردی گئی۔









