بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسافر بس اور کار آپس میں ٹکرانے سے 5 افراد جاں بحق

شکرگڑھ(ممتاز نیوز )شکرگڑھ کرتار پور کے قریب کراراں والے پھاٹک پر مسافر بس اور کار کے مابین تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کرتار پور کے قریب کار اور مسافر بس آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع ٹریفک حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی سرگرمیوں کے بعد لاشوں اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں ٹریفک حادثے انسانی جانوں کے لیے ایک بڑے خطرے کے طور پر سامنے آ رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال لاکھوں افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

ایک عالمی تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں ہلاکتوں کا باعث بننے والے پچاس عوامل اوربیماریوں میں ٹریفک حادثات پندرہویں نمبر پر ہیں۔