بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن کو دھمکیاں

راولپنڈی(ممتاز نیوز)نامعلوم موبائل کالز سے عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان کو بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بیگم صفدر اعوان کا اسٹریٹجک میڈیا سیل بڑی خوبصورتی سے اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کر رہا ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ مجھے نو کالر آئی ڈی سے کال آئی اور دو دن میں پی ٹی آئی چھوڑنے کی دھمکی دی گئی، بصورت دیگر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی گئیں، نامعلوم نمبر سے کال سے تاثر دیا گیا کہ کسی ادارے کی طرف سے کال آئی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ن لیگ اور بیگم صفدر اعوان اس وقت عمروعیار کی سیاست ہر گامزن ہیں، اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی کے قائدین اور کارکنان کا حوصلہ پست نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ عمران خان کو جلسے میں لے کر جانے والے پائلٹ کو بھی اب فون کالز پردھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید کہا تھا کہ امپورٹڈ حکومت اور کتنا گرے گی۔